نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیش رفت درست سمت میں اٹھایا گیا ایک مثبت اور ابتدائی قدم ہے۔
Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction.
Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye.
We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19, 2025
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق
وزیرِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کی قدر کرتا ہے، جبکہ ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر فوری اور مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ رات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اور سیز فائر پر اتفاق ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟
دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔














