امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں 3 بکریاں جو 3 ماہ قبل ایک فارم سے بھاگ گئی تھیں، اب مقامی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور اکثر شاہراہ کے قریب گھاس چرتے دیکھیی جاتی ہیں اور مقامی افراد کے لیے سیلیبرٹی بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بکرے کی موٹر سائیکل پر سیر، ’پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے‘
کلنٹن کے رہائشیوں کے مطابق یہ 3 بکریاں جولائی میں ایک فارم سے فرار ہوئیں تھی، جس کے بعد سے وہ نجی اور سرکاری زمینوں پر، انٹر اسٹیٹ 95 کے قریب چرتی دکھائی دیتی ہیں۔
جانوروں کی ریسکیو ورکر سلویا روسنسکا کے مطابق ان بکریوں کو پکڑنا خاصا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بکریاں بظاہر اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ کسی روز وہ کسی حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں۔
مقامی رہائشیوں نے ان بکریوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک فیس بک گروپ بھی بنا رکھا ہے جس کا نام کلنٹن رومنگ گوٹس ہے، جہاں لوگ ان کی تصویریں شیئر کرتے اور ان کی موجودگی کی اطلاع دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب چھوٹی بکری ‘کرومبی’ کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج
روسنسکا کا کہنا تھا کہ لوگ ان بکریوں کے بارے میں واقعی فکرمند ہیں، اور ان کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دیکھنا خوش آئند ہے کہ اتنے لوگ ان معصوم جانوروں کے لیے فکر اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
کلنٹن اینیمل کنٹرول کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ بکروں کو دیکھیں تو انہیں پکڑنے یا بھگانے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ وہ خوفزدہ ہو کر شاہراہ کی طرف دوڑ سکتی ہیں۔