مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی، وفاقی دارالحکومت لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی نے تجاویز دیدیں

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی

لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں اپنی خود نوشت 32 آنکر روڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کبھی کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لیکن لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تقریب کے مقررین نے شبر زیدی کی کتاب کو ایک صاف گو، ایماندار اور حقیقت پسند شخص کی تحریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصنف نے ملک کے معاشی اور سماجی ڈھانچے کی خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟‘،شبرزیدی کے انکشافات پر اسد عمر کا ردعمل

معروف صحافی حسین نقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا امکان تقریباً ختم ہوچکا ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور پنجاب کے قائم مقام وزیرِ خزانہ شاہد حفیظ کاردار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی مسائل کی اصل جڑ ہے اور ایف بی آر کے موجودہ ڈھانچے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں