کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی غربی عرفان بلوچ کے مطابق تقریباً 15 ہزار 680 افغان شہریوں میں سے 14 ہزار 296 افراد افغانستان واپس جاچکے، خالی مکانات پر لینڈ مافیا قبضہ عناصر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق 1384 افغان باشندے مرحلہ وار وطن واپس بھیجے جارہے ہیں اور اس وقت افغان بستی میں بجلی منقطع ہے جبکہ تمام تر عمارتیں توڑ کر اس جگہ کو ملیر ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔













