بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا۔
پرینیتی اور راگھو نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بالآخر وہ آ گیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں اپنی پرانی زندگی بالکل یاد نہیں رہی۔‘ دونوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ پہلے صرف ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس خوشی کی خبر پر مداحوں اور فلمی دنیا کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 13 مئی 2023 کو نئی دہلی میں اپنی منگنی کی تھی، جس کے بعد دونوں نے ادے پور کے تاریخی لیلا پیلس میں ایک شاندار مگر نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ جوڑا اکثر اپنی محبت بھری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔














