پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار، وزیراعظم کی جانب سے خصوصی مبارکباد

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔

وزیراعظم کا پیغام

  وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر، امید کے مایوسی پر غالب آنے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور عقائد کا تنوع ہماری قومی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کو مضبوط بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا دیوالی پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

وزیراعظم نے ہندو برادری کے سماجی، معاشی اور سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ روشنیوں کا تہوار ملک میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کو فروغ دے۔

مریم نواز کا پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت، امن اور باہمی احترام کی جوت جگاتا ہے۔ یہ تہوار روشنی کے ذریعے امید، خیرسگالی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عیدی کی روایت کا آغاز کیسے ہوا؟

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اقلیتوں کے لیے ’اسپیشل منیاریٹی کارڈ‘ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے انہیں مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ’محفوظ پنجاب ویژن‘ کے تحت ’منیاریٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن‘ کے قیام پر بھی کام جاری ہے تاکہ اقلیتی برادری کو فوری اور مؤثر انصاف تک رسائی حاصل ہو سکے۔

بلاول بھٹو کا پیغام

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسا پاکستان چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ امن، محبت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔

تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو نیک تمنائیں پیش کیں اور کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار صوبے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آنے والوں دنوں میں 5 اہم تہوار جن کا سب کو انتظار ہے

کراچی میں مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری مہمانِ خصوصی ہیں۔ تقریب میں پوجا، کیک کاٹنے کی تقریب اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں شامل ہیں۔مختلف مندروں، خاص طور پر سوامی نارائن مندر میں بھی دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریبات اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں دیگر مذاہب کے افراد بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے شریک ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے