خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے گلبرگ میں موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش خاتون کی جانب سے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون ایک شخص کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہے اور موقع پاتے ہی راہ چلتے نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتی ہے۔
پشاور میں خواتین سنیچر کی انٹری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلبرگ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سنیچر کی نوجوان سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل
موٹرسائیکل سوار خاتون طالب علم سے موبائل چھین کر فرار pic.twitter.com/yZe2MQlGMD
— Farzana Ali (@farzanaalispark) October 20, 2025
ویڈیو میں متاثرہ نوجوان کو ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم دونوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واردات میں واقعی خاتون ملوث تھی یا کسی مرد نے برقعہ پہن کر ڈکیتی کی واردات کی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔