بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں چل بسے

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔

اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by India Today (@indiatoday)

فلمی کیریئر اور یادگار کردار

اسرانی نے فلمی سفر کا آغاز 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہرے کانچ کی چوڑیاں‘ سے کیا، جس میں انہوں نے اداکار بسواجیت کے دوست کا کردار ادا کیا، اسی دوران انہوں نے کئی گجراتی فلموں میں مرکزی کردار بھی نبھائے۔

ان کے فنی کیریئر کا سب سے یادگار کردار فلم ’شعلے‘ میں جیلر کا تھا، جس نے انہیں بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام دلایا۔

انہوں نے ہرشیکیش مکھرجی، گلزار اور بی آر چوپڑا جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا اور اپنی ورسٹائل اداکاری سے فلمی دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی۔

فلموں کا سفر اور کامیابیاں

پانچ دہائیوں پر مشتمل اپنے فنی سفر میں اسرانی نے ’میرے اپنے‘، ’کوشش‘، ’باورچی‘، ’پریچے‘، ’ابھی مان‘، ’چپکے چپکے‘، ’چھوٹی سی بات‘، ’رفو چکر‘ اور ’شعلے‘ سمیت درجنوں کامیاب فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

راجیش کھنہ کے وہ نہایت قریبی دوست تھے اور دونوں نے قریباً 25 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ بعد ازاں نئی نسل کی فلموں ’دھمال‘، ’بھول بھلیاں‘ اور ’بنٹی اور ببلی 2‘ میں بھی انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔

اداکار اسرانی کی وفات سے بھارتی فلم انڈسٹری ایک ورسٹائل اور مزاحیہ اداکار سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے کئی نسلوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا سندھ کی نئی سرنڈر پالیسی کچے کے علاقے میں امن لائے گی؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟