قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے ہیں، خود اسی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ منافقت عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

ہمیں یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ جو لوگ دین کے نام پر سیاست چمکاتے ہیں، وہ خود دنیا داری کے تمام مزے لے رہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے عمل اور ان کی باتوں میں کتنا تضاد ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا قیام 2015 میں عمل میں آیا، تاہم یہ کھل کر اس وقت سامنے آئی جب 2017 میں اس وقت کی مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں دھرنا دیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان نے اس کے بعد ملک میں بڑے احتجاج کیے، جماعت کے بانی مولانا خادم رضوی کا 2020 میں کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے باعث قیادت ان کے بیٹے سعد رضوی کو سونپ دی گئی۔

حال ہی میں تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا اور ان کا مؤقف تھا کہ وہ اسلام آباد میں امریکن سفارتخانے کے باہر جا کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جس کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے مریدکے میں ایک آپریشن کے دوران احتجاج کے شرکا کو منتشر کردیا۔

اس دوران تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی فرار ہوگئے، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار

دوسری جانب حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا

ویڈیو

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

بولیویا میں روڈریگو پاز صدر منتخب، دائیں بازو کی حکومت 19 سال بعد واپس

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ