پی ٹی آئی افغانستان کو برادر ملک سمجھتی ہے، تعلقات مضبوط بنانے کی خواہاں ہے، اسد قیصر

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا تاکہ باہمی تعلقات بہتر ہوں۔ اسد قیصر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تجارتی راستے کھولے جائیں اور تجارت کو وسطی ایشیائی ممالک تک پھیلایا جائے، تحریکِ انصاف ہمیشہ افغانستان کو برادر ملک سمجھتی ہے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

سہیل آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ جائز ہے کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، کیونکہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔ جو سہولتیں قاتلوں کو دی جاتی ہیں، وہ کم از کم ایک سابق وزیراعظم کو بھی ملنی چاہئیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو ناکارہ گاڑیاں دی گئیں اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کا حصہ تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے وعدہ کیا تھا کہ تین فیصد شیئرز دیے جائیں گے مگر ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن متحرک، کیا پختونخوا میں پی ٹی آئی نئی حکومت بنا سکے گی؟

عامر ڈوگر نے کہا کہ 74 اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ درخواست جمع کرائی جا چکی ہے اور محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد ہیں۔ جمہوریت کی بقا کے لیے اچکزئی کا نام ایک مضبوط علامت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر جلد نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی نہ رہے۔

اسد قیصر نے مزید بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مشاورت جاری ہے اور پارٹی کے چیف وہپ اس سلسلے میں رابطہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟