پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes
— Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025
ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 3،3 ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کو پول سی میں رکھا گیا ہے، اور قومی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگا۔
پاکستانی ٹیم اسکواڈ:
پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نفی، معاز صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہوں گے۔