میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکہ کے معروف علاقے میرپور میں پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسپن کی جنگ کے بعد دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے حیران کن حکمت عملی اپنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کا عروج اور انضمام کی ناقابل شکست اننگز

میرپور کے اسی میدان میں ویسٹ انڈیز نے اننگز کے آغاز سے ہی 5 اسپنرز کا استعمال کیا جو کہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اوپن اٹیک سے اینڈ تک صرف اسپنرز ہی وکٹ کے دونوں سروں سے بولنگ کرتے دکھائی دیے۔

ویسٹ انڈیز کا اسپن پر انحصار، منفرد حکمت عملی

پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد جہاں بنگلہ دیشی اسپنرز نے میچ پر گرفت مضبوط رکھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری۔ انہوں نے صرف ایک یا 2 نہیں بلکہ 5 اسپنرز کو استعمال کیا جنہوں نے اننگز کے ابتدائی اوورز سے بولنگ کی۔

یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف 5واں موقع ہے کہ کسی فل رکن ٹیم نے دونوں اینڈز سے اسپنرز کے ذریعے اننگز کا آغاز کیا ہو۔

اس سے قبل یہ منظر 3 بار ڈھاکہ میں ہی دیکھا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 2 بار سنہ 2018 میں اور ایک بار سنہ 2022 میں۔ اس کے علاوہ صرف ایک بار ایسا نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنہ 2017 میں ہملٹن میں ہوا جب جیتان پٹیل اور مچل سینٹنر نے بولنگ کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی تاریخ ساز فتح، 34 سال بعد پاکستان کے خلاف سیریز جیت لی

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ آج سے پہلے صرف 5 بار کسی کپتان نے ابتدائی 4 بولرز اسپنرز کے طور پر استعمال کیے اور وہ تمام مواقع ایسوسی ایٹ ٹیموں کے درمیان ہوئے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ فل رکن ممالک کے درمیان کسی ون ڈے میچ میں ابتدائی 5 بولرز اسپنرز ہوں یعنی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

ڈھاکہ کی پچ کی سست رفتار اور گھماؤ کے پیش نظر یہ حکمت عملی سودمند ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے خاص طور پر ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپنر عقیل حسین کو کیریبین سے بلا کر ٹیم میں شامل کیا۔

اس وقت تک ویسٹ انڈیز کے لیے عقیل حسین، روستن چیز، خاری پیئر، گُڈاکیش موٹی اور الِک اتھناز باؤلنگ کر چکے ہیں۔ 28 اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولیئن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش نے اسپن پر انحصار کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دی تھی جہاں نوجوان اسپنر رشاد حسین نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ امکان ہے کہ بنگلہ دیش اس میچ میں بھی اسپن کا سہارا لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟