الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی کے موقع پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم کیے۔
یہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، سانگھڑ، گھوٹکی اور تھرپارکر میں منعقدہ خصوصی تقریبات کے دوران جاری رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی ’اسموگ فری لاہور‘ مہم، 10 ہزار پودے فلسطینی شہدا کے نام
تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدور ذکراللہ مجاہد، سید احسان اللہ وقاص اور ہندو برادری کے نمائندے ڈاکٹر شنکر لال نے شرکت کی۔
📍#Muzaffargarh I Ahead of Diwali Festival, Alkhidmat Distributed Diwali Gift Packs to 200 Deserving Hindu Families in #Alipur. pic.twitter.com/Ly4IDrvdmV
— Alkhidmat Foundation Pakistan (@AlkhidmatOrg) October 14, 2025
اس موقع پر مستحق خاندانوں میں راشن بیگز، مچھر دانیاں، حفظانِ صحت کی کٹس اور جوتے تقسیم کیے گئے۔
ذکراللہ مجاہد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو شہری محبِ وطن ہیں اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
’اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا بین المذاہب ہم آہنگی اور مثبت روایات کے فروغ کا مظہر ہے۔‘

ان کے مطابق، الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 45 ہزار سے زائد خاندانوں میں دیوالی اور کرسمس کے تحائف تقسیم کر چکی ہے۔
اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں فرقہ واریت، تعصب اور نفرت کے بجائے باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام: نمایاں کارکردگی پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
’جس طرح عیدین پر مسلمانوں میں خوشیاں بانٹی جاتی ہیں، اسی طرح دیوالی اور کرسمس پر بھی تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔‘
ڈاکٹر شنکر لال نے ہندو برادری کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی خدمتِ انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کا بہترین اظہار ہے۔














