باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک موجودہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور صرف باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ہم اس بھنور سے نکل سکتے ہیں۔

کراچی میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعت سے سیاحت تک، ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں ہموار

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جب کہ وہ ملک بھر میں فتنۃ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں بھی لے رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ امن و امان کی بحالی کے لیے دن رات سرگرم ہیں اور ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ’کراچی میں امن و امان سے متعلق وزیر داخلہ کو کچھ تجاویز بھی پیش کی ہیں۔‘

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی استحکام اور ترقی میں ایم کیو ایم پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر قومی مفاد میں آگے بڑھیں، کیونکہ اتحاد ہی میں کامیابی پوشیدہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد یہ ہے کہ ملک کو ترقی کے اس سفر میں مزید آگے لے کر جائیں اور ہر محاذ پر استحکام پیدا کریں۔

وفاقی وزیر تعلیم و رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کا سب سے اہم اور بڑا شہر ہے، ہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے ملکی عزت، جمہوریت کے استحکام اور امن و سلامتی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے، اس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے کراچی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، اور ان کی کارکردگی دیگر صوبوں کے گورنرز کے لیے بھی ایک مثالی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب