بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈک اور کہیں کہیں بارش کا امکان

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا سامنا رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔

مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیر اثر رہیں گے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی رہی۔ اسکردو اور کالام میں ہلکی بارش ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، تربت، لسبیلہ اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان: زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں رات و صبح سردی کا امکان۔

پنجاب: بیشتر اضلاع میں موسم خشک، مری اور گلیات میں جزوی ابر آلودگی اور سردی۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سموگ چھائی رہنے کی توقع۔

سندھ: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک۔

خیبر پختونخوا: زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں رات و صبح سرد۔

گلگت بلتستان و کشمیر: جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی