موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش  ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔  مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

چترال، دیر،کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور کرم  کے بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔

دوسری جانب کراچی میں خشک موسم، رات کے وقت خنکی اور دن میں گرمی کی وجہ سے دمہ، الرجی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بدلتے موسم میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں دمہ، بخار، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود