اسکاٹ لینڈ میں 22 سالہ خاتون نے ’پلاسٹک کی گڑیا‘ کو جنم دیدیا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹ لینڈ میں 22 سالہ کیرا کوزِنز نے اپنے علاقے میں حیرت اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جب اس نے فرضی حمل کرکے ایک پلاسٹک کی گڑیا کو پیدا کرنے کا ڈرامہ کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ بچہ فوت ہو گیا۔

کیرا نے مصنوعی حمل کا پیٹ (پروستھیٹک بَمپ) پہنا اور جعلی الٹرا ساؤنڈ اسکین، اسپتال کے دورے اور یہاں تک کہ جینڈر ریویل پارٹی تک کا ڈرامہ کیا۔

اس کے خاندان اور دوستوں نے حمل کو حقیقت سمجھا اور مہنگے تحائف بھی خریدے، جب تک کہ کیرا کی ماں نے اس کے کمرے میں گڑیا دیکھ کر حقیقت آشکار نہ کی۔

مزید پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم

کیرا نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے خود سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ کھیل کب ختم کرے۔ اس واقعے نے بڑے پیمانے پر تبادلۂ خیال کو جنم دیا، اور کئی افراد نے کہا کہ کیرا کو ذہنی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

کیرا کی دوست نیو میک رابرٹ نے بتایا کہ لوگوں کو شک تب ہوا جب کبھی ’بچے‘ کی رونے کی آواز نہیں سنی گئی۔ کیرا کسی کو بچے کے قریب نہیں آنے دیتی تھی اور دعویٰ کرتی تھی کہ بچہ بیمار ہے اور حال ہی میں اسپتال گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا

نیو میک رابرٹ نے مزید کہا کہ کیرا نے ہر تصویر اور ویڈیو حذف کر دی۔ میں نے بچے کے والد سے پوچھا کہ کیا یہ گڑیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ ہاں، یہ گڑیا ہے۔ کیرا نے یہاں تک کہا کہ بچہ فوت ہو گیا۔

اس واقعے نے سب کو صدمے میں ڈال دیا کیونکہ سب نے اس پر مہینوں تک یقین کیا تھا، جینڈر ریویل پارٹی کی خوشیاں منائیں اور جعلی اسکینز کو دیکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟