سابق انگلش کپتان ایان بوتھم نے سابق پاکستانی کپتان اور وزیرِاعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں سر ایان بوتھم نے عمران خان سے کہا مجھے پاکستان کی پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں، لیکن میں آپ کو ضرور جانتا ہوں۔ میری جانب سے آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
انگلش لیجنڈری کرکٹر Ian Botham کا عمران خان کے نام پیغام، مجھے آپ کے ملک کے پالیسی کا پتہ نہیں لیکن آپ کا ضرور ہے
میری طرف سے آپ کے لئے نیک خواہشات ♥️ pic.twitter.com/b9gRxVfdFA— Faisal Khan (@KaliwalYam) October 21, 2025
پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ایان بوتھم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان کے لیے آواز اٹھائی۔
Thanks for raising your voice . #Pakistan #freeimrankhan #JusticeForImranKhan
— Shireen (@Shireen777) October 21, 2025
ایک صارف نے اس پر طنزاً ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات ٹرمپ سے شروع ہو کر ایان بوتھم تک آگئی ہے۔
ٹرمپ سے شروع ھو کے Ian Botham تک کہانی پہچ چکی ھے 😜😁😂
— Pakistani (@P4K1ST4N1_) October 22, 2025
کئی صارفین ایان بوتھم کی ویڈیو پر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔
Free Imran Khan ✌️
— Naila Jafrey (@jafrey85446) October 22, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 9 مئی کے مظاہروں سے متعلق مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔














