پاکستان میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا، ہندو برادری کا ماننا ہے کہ اس دن ہم محبت کا پیغام دیتے ہیں اور پیار اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنے کا وعدی کرتے ہیں۔
کراچی میں موجود ہندو برادری نے اس بار دیوالی بھرپور طریقے سے منائی کیوں کہ حکومت سندھ کی جانب سے انہیں دو دن کی چھٹی دی گئی تھی، اس دن ہندو برادری نے جہاں آتش بازی اور عبادات ادا کیں، وہیں رنگولی سے اپنے گھروں کو سجایا گیا۔
دیوالی میں خواتین کھانوں اور رنگولی پر توجہ دیتی ہیں تو دوسری جانب نوجوان آتش بازی کرتے دیکھائی دیتے ہیں، یہ تہوار رات کو منایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں قمقموں اور آتش بازی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے، ہندو برادری نا صرف خود اس دن تیار ہوتے ہیں بلکہ اپنے گھروں گلی محلوں اور عبادت گاہوں کو بھی خوب تیار کرتے ہیں۔













