’چین نے ہمارے ساتھ سخت رویہ اپنایا‘ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 155 فیصد ٹیرف عائد کردیا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یکم نومبر سے چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 155 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ وہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لیکن چین کے غیر منصفانہ تجارتی رویے نے امریکا کو سخت تجارتی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

’چین کے خلاف اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں‘

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا ’فی الحال، یکم نومبر سے چین پر تقریباً 155 فیصد ٹیرف عائد ہو جائے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس دباؤ کو برداشت کر پائیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان

ٹرمپ نے مزید کہا ’میں چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں، مگر چین نے برسوں سے ہمارے ساتھ بہت سخت رویہ اپنایا ہے کیونکہ ہمارے پچھلے صدور کاروباری لحاظ سے سمجھدار نہیں تھے۔ انہوں نے چین اور دوسرے ملکوں کو ہم سے فائدہ اٹھانے دیا۔‘

’ٹیرف قومی سلامتی کا ذریعہ ہیں‘

ٹرمپ نے اپنی سابقہ تجارتی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ کیے گئے معاہدے بھی ٹیرف کی بنیاد پر طے پائے۔
ان کے مطابق ’میں نے یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ بہترین تجارتی معاہدے کیے۔ یہ سب قومی سلامتی کا حصہ ہیں۔ ٹیرف کی بدولت امریکا کو کھربوں ڈالر حاصل ہو رہے ہیں، جن سے ہم اپنا قرضہ اتار سکیں گے۔‘

چین پر ’ثانوی ٹیرف پالیسی‘ کا اطلاق

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ واشنگٹن کی نئی ’سیکنڈری ٹیرف‘ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو اُن ممالک کے خلاف اپنائی جا رہی ہے جو روس کی توانائی تجارت کے ذریعے بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ میں روس کی مدد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جب کہ اب یہ پالیسی چین تک وسعت اختیار کر رہی ہے جو روسی خام تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ Truth Social پر ایک اور اعلان میں کہا کہ چین پر موجودہ ٹیرف کے علاوہ مزید 100 فیصد نیا ٹیرف یکم نومبر 2025 سے نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ

انہوں نے لکھا ’چین کی غیر معمولی اور جارحانہ تجارتی پالیسی کے جواب میں، امریکا یکم نومبر 2025 سے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا۔ اسی دن سے تمام اہم سافٹ ویئر پر برآمدی پابندیاں (Export Controls) بھی نافذ کی جائیں گی۔‘

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے دنیا کے تمام ممالک کو ایک ’انتہائی جارحانہ خط‘ بھیجا ہے جس میں اس نے تقریباً ہر پیداوار پر ایکسپورٹ کنٹرول نافذ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی تجارت میں ایک غیر سنا مظہر ہے اور اخلاقی لحاظ سے شرمناک طرزِ عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ