فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو  بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔

فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو  آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔

چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی دونوں بیویوں کو دیے تھے۔

چوروں نے پاور ٹولز کی مدد سے میوزیم کھلنے کے فوراً بعد تقریباً 7 منٹ میں یہ قیمتی خزانہ چرا لیا۔

اتوار 19 اکتوبر کو ہونے والی چوری کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں اور ماہرین کو خدشہ ہے کہ قیمتی زیورات اب تک کہیں دور پہنچ چکے ہوں گے۔

واردات کیسے ہوئی؟

تحقیقات کے مطابق اتوار کی صبح میوزیم کھلنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد چور پیلی جیکٹس پہنے ہوئے ایک ٹرک پر لگی سیڑھی کے ذریعے اپالو گیلری میں داخل ہوئے جو لوو کی سب سے خوبصورت اور تاریخی گیلریوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

چوروں نے اینگل گرائنڈر اور بلو ٹارچ جیسے آلات استعمال کرتے ہوئے 2 حفاظتی شیشے توڑے اور صرف 7 منٹ میں زیورات چرا کر فرار ہوگئے۔

پروسیکیوٹرز کے مطابق وہ صبح 9 بج کر 38 منٹ پر میوزیم سے نکل گئے تھے۔

چوری ہونے والی اشیا

چوری شدہ زیورات میں ہیروں اور نیلموں کا ایک سیٹ جس میں ملکہ میری امیلی اور ملکہ ہورٹینس کے زیر استعمال تاج (تیارا) اور ہار شامل ہیں۔

یہ سیٹ 24 سیلون نیلموں اور 1،083 ہیروں پر مشتمل تھا جن میں سے کچھ کو الگ کرکے بروچ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔

مسروقہ اشیا میں زمرد کا ایک ہار اور جھمکوں کا سیٹ جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی دوسری بیوی میری لوئز آف آسٹریا کو 1810 میں شادی کے موقعے پر تحفے میں دیا تھا۔

مذکورہ سیٹ میں 32 تراشے ہوئے زمرد اور 1،138 ہیرے جَڑے ہوئے تھے۔

چوری شدہ 9 میں سے 8 زیورات ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے۔ چور ان زیورات میں سے ایک وہیں پھینک گئے تھے کیوں کہ وہ یہ سمجھتے ہوں گے کہ اس کا بیچنا یا رکھنا بالکل ممکن نہیں ہوگا۔

تحقیقات جاری

تقریباً 100 تفتیش کار اس چوری میں ملوث گروہ کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کوئی واضح سراغ نہیں ملا تاہم پولیس شواہد جمع کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے پہلے بادشاہ اَیتھل اسٹین کو تاریخ نے کیوں بھلا دیا؟

لوو میوزیم منگل 21 اکتوبر کو معمول کے مطابق بند رہا لیکن بدھ کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ البتہ اپالو گیلری فی الحال بند رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘