البانیہ کے شہزادے لیکا نے اپنی بیٹی شہزادی جیرالڈین کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر جذبات سے بھرپور پیغام اور دلکش تصاویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری اچانک یوکرین کیوں پہنچے؟
بدھ کے روز شہزادے لیکا نے انسٹاگرام پر بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے لکھا ’میری بہترین دوست جیرالڈین، تمہاری آنکھوں میں مجھے محبت کی وسعت نظر آتی ہے، تمہاری مسکراہٹ میں اس دنیا کی بھلائی چھپی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی ہمیشہ تمہیں روشنی، امن اور محبت کرنے والے لوگوں سے گھیری رکھے، جیسے میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ ہمیشہ ہمت سے بھرپور دل اور خوابوں سے بھری روح کے ساتھ آگے بڑھنا۔
View this post on Instagram
آخر میں انہوں نے لکھا’سالگرہ مبارک ہو میری ننھی پری، تمہارا بابا۔‘
شہزادے لیکا کی پوسٹ میں شامل بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں باپ بیٹی کے درمیان محبت بھری جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ایک تصویر میں ننھی جیرالڈین اپنے والد کے ساتھ سڑک پر دوڑتے ہوئے ہنستی نظر آتی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ کیمرے کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے اس خوبصورت باپ بیٹی کے رشتے پر محبت بھرے تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شہزادی جیرالڈین کی پیدائش 22 اکتوبر 2020 کو ہوئی تھی، وہ شہزادے لیکا اور ان کی سابق اہلیہ ایلیا زاہاریا (اداکارہ و گلوکارہ) کی بیٹی ہیں۔













