ہندی کی ماہر برطانوی پروفیسر بھارت سے ڈی پورٹ، وجوہات پر بحث چھڑ گئی

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں مقیم ہندی کی ممتاز محقق اور پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کی ملک بدری نے علمی و ادبی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

ناقدین اور ماہرین اس پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا ویزے کی خلاف ورزی ہی اصل وجہ تھی یا اس فیصلے کے پیچھے اکیڈمک آزادی پر قدغن لگانے کا مقصد پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لندن یونیورسٹی کے مایہ ناز اسکول آف اورینٹل اینڈ ایفریکن اسٹڈیز (SOAS) میں تدریس سے وابستہ پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق، انہوں نے سیاحتی ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی کیونکہ وہ ہندی ادیبوں سے غیر رسمی ملاقاتوں، ادبی مباحثوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے ذریعے تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مورخ رام چندر گوہا نے حکومت کے اس اقدام کو ’ایک غیر محفوظ، خوف زدہ اور تنگ نظر حکومت کی علامت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر فرانچیسکا کے کام نے بھارت کے ثقافتی ورثے کو سمجھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں بھارت کی اسٹریٹیجک ڈیپتھ

دوسری جانب، صحافی ابھیجیت مجمومدار نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پروفیسر فرانچیسکا بھارت مخالف نظریات رکھتی ہیں اور انہوں نے شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجات میں کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ گہرے ریاستی عناصر سنسکرت، ہندی اور ہندوستانی مطالعات میں داخل ہو کر بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اکیڈمک حلقوں میں اختلاف

مصنف و صحافی کُنل پُروہت نے اس واقعے کو ’قومی شرمندگی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروفیسر خاتون نے ہندی زبان کے لیے وہ کچھ کیا جو موجودہ تنگ نظر نظام کبھی نہیں کر سکتا۔

ٹی وی اینکر رجدیپ سردیسائی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مودی حکومت ایک طرف ہندی کو فروغ دینے کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری جانب ایک ایسی ماہر کو ملک بدر کرتی ہے جس نے ساری زندگی ہندی پر تحقیق کی۔

امریکی ماہرِ جنوبی ایشیا آڈرے ٹروشکے نے لکھا کہیہی وجہ ہے کہ ہندو قوم پرست حکومتیں تنقیدی سوچ رکھنے والے اساتذہ سے خائف ہیں۔ ’وہ علم کو نہیں، بلکہ خوف کو فروغ دیتی ہیں۔‘

مصنف امیر شاہول کے مطابق، یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کس طرح ان لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے جو اس کی زبانوں اور ثقافت پر تحقیق کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن

’چاہے کوئی اورسینی کے خیالات سے اتفاق کرے یا نہ کرے، صرف ثقافتی مکالمے میں شرکت پر اسے سزا دینا ایک خوفناک پیغام ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک سمجھنے سے زیادہ قابو پانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔‘

دوسری جانب، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ ’ہندی کو جابرانہ زبان قرار دے کر بھارت کو تقسیم کرنے‘ کی کوشش کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

بہت سے ماہرین کے نزدیک، پروفیسر اورسینی پر پابندی ہندی مخالف رویے سے زیادہ فکری عدم برداشت کی علامت ہے۔

ایک ماہر نے کہا کہ جب کوئی قوم سوچنے والوں سے ڈرنے لگتی ہے، وہ ترقی کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان