سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب سے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے پر اسرائیلی خود مختاری قائم کرنے کے مجوزہ قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن

سعودی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو غیر قانونی، توسیع پسندانہ اور نوآبادیاتی ذہنیت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اسرائیلی قبضے کے تمام غیر قانونی اقدامات، خصوصاً آبادکاری کے پھیلاؤ اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کی پالیسیوں کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

سعودی عرب نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے اس جائز اور تاریخی حق کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کے تحت وہ سنہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اپنی آزاد ریاست قائم کریں، جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داری پوری کرے، اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز

سعودی عرب نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن واستحکام صرف دو ریاستی حل کے اصول پر عمل درآمد سے ممکن ہے جو فلسطینی عوام کو ان کا حقِ خودارادیت اور عزت وآزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائب چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد امریکا کا دورہ کرے گا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

16 سال کی عمر میں زبردستی شادی، ماڈل کا ملائیشین شہزادے کے خلاف خوفناک انکشاف

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر ہلاکتوں کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج کا اعلان

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟