ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسٹیبلشمنٹ کے حکومت سے ممکنہ مذاکرات پر واضح جواب دے دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، جس سیاسی جماعت نے بات کرنی ہے حکومت سے کرے، کسی کی سیاست اور ذات پاکستان سے بڑھ کر نہیں۔

مزید پڑھیں: مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی ایشو نہیں، ہمارا کام سیکیورٹی پر بے لاگ رائے دینا ہے، سیاست کا مسئلہ سیاسی جماعتیں بہتر حل کرلیں گی۔

عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اتنا بااختیار وزیراعظم تھا کہ اس نے وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، اس وقت کی حکومت ایک شخص کے گرد گھومتی تھی، جس نے آرمی چیف کو قوم کا باپ ڈیکلیئر کردیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، کیا خارجی نور ولی محسود کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنانا ہے؟

احمد شریف چوہدری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتیں اور سیکیورٹی فورسز ایک مشترکہ مؤقف رکھتی ہیں، اور اس قومی بیانیے سے ہمیں کوئی بھی ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، اگر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنا تو کیا ان کے پیروں میں بیٹھنا ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کی بازگشت مگر اڈیالہ ملاقاتیں تاحال خارج از امکان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو حکومت ہوتی وہی ریاست ہوتی ہے ، حکومت کو ہم سے بہتر پتا ہے معلومات لینے کے لیے ان کے پاس  اور بھی ذرائع ہوتے ہیں، گورنرراج لگانا یا نہ لگانا ان کا فیصلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا