ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔

احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔

روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا

احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی فرم نے احمد کو روس میں تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کی پیشکش کی تھی۔

وہ اپریل 2025 میں روس گئے، لیکن ایک ماہ تک بے کار بیٹھنے کے بعد انہیں دیگر 30 افراد کے ساتھ ایک دور دراز علاقے میں منتقل کر کے زبردستی اسلحے کی تربیت دی گئی۔

افشاں بیگم کے مطابق تربیت مکمل ہونے پر 26 افراد کو یوکرین کی سرحد پر بھیج دیا گیا، لیکن احمد وہاں سے بھاگنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ احمد کو دھمکی دی جا رہی ہے کہ یا تو وہ لڑائی میں شامل ہوں یا قتل کر دیے جائیں۔

ویڈیو میں دردناک انکشافات

احمد نے روس سے ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو میں بتایا کہ ہم 4 بھارتیوں نے جنگ میں جانے سے انکار کیا تو انہوں نے ہم پر بندوق تان لی، یہاں تک کہ میری گردن پر اسلحہ رکھ کر کہا کہ اگر نہ لڑے تو مار دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ میں پلاسٹر ہے، میں چلنے کے قابل نہیں، براہِ کرم اس ایجنٹ کو نہ چھوڑیں جس نے مجھے دھوکے سے یہاں بھیجا۔

اہلیہ اور اویسی کی اپیل

احمد کی اہلیہ، افشاں بیگم نے حکومتِ ہند سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے، ان کے مطابق احمد ہی گھر کے واحد کفیل ہیں اور ان کی ماں فالج کے مرض میں مبتلا ہے۔

احمد کی فیملی نے آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسدالدین اویسی سے بھی رابطہ کیا ہے، جنہوں نے وزارتِ خارجہ اور روس میں بھارتی سفارتخانے سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

بھارتی سفارتخانے کی کارروائی

ماسکو میں بھارتی سفارتخانے کے مشیر تادو مامو کے مطابق احمد کی تفصیلات روسی حکام کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں، اور ان کی جلد رہائی اور واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ روسی فوج میں شامل تمام بھارتی شہریوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہا ہے۔

مزید 27 بھارتی شہری روسی فوج میں

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ستمبر میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق، 27 مزید بھارتی شہری روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ حکومت ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور روسی حکام کے ساتھ واپسی کے معاملات پر گفتگو جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ