27مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والا نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شرپا

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شرپا نے20سالوں میں 27 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔

53سالہ نیپالی کوہ پیما کٹھمنڈو کی مہم جو کمپنی سیون سمٹ ٹریکس میں ایک سینیئر گائیڈ ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز1992میں کوہ پیمائی سے کیا۔

ایورسٹ مین کے نام سے مشہور کامی ریتا  نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ پر سب سے زیادہ مرتبہ چڑھائی کر نے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تصویر:ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

سیون سمٹ ٹریکس کے چیئر مین منگوا شرپا کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ کامی ریتا نے ایک غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کیا۔

کامی ریتا نے 2018 میں 22ویں اور 2021میں 25ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔

گزشتہ سال ماؤنٹ ایورسٹ پر 26ویں بار چڑھائی کو عالمی سطح پر شکست دینے کے بعد کامی ریتا پہلے ہی ایک ریکارڈ ہولڈر تھے۔

کامی ریتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کے مقصد سے چوٹی سر نہیں کی بلکہ گائیڈ کے طور پر کام کرتے ہوئے ریکارڈ بن گیا۔

تصویر:سی این این

نیپال ماؤنٹ ایورسٹ سمیت  دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے 8 کا گھر ہے۔جس میں 8ہزار849میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔

نیپال ہر سال موسم بہار میں سینکڑوں مہم جو افراد کا استقبال کرتا ہے۔ نیپال کوہ پیمائی کو ملک کے لیےآمدنی کا ایک اہم ذریعہ بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp