مسلسل صفر کے بعد ویرات کوہلی کا الوداعی اشارہ، ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہوکر ایڈیلیڈ کی تماشائیوں کو الوداعی انداز میں ہاتھ ہلایا، جس کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ایڈیلیڈ اوول ہمیشہ سے کوہلی کے لیے ایک خاص میدان رہا ہے، جہاں وہ غیر ملکی بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز (975) بنا چکے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں محض چار گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کے بعد، کوہلی نے شائقین کی جانب ایک خاموش اشارہ کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ بن گیا۔

یہ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کوہلی سات ماہ کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ وہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ سیریز کے ابتدائی میچ میں پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں وہ آٹھ گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر زیویر بارٹلٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے کہ کوہلی کا یہ اشارہ شاید ان کے ایڈیلیڈ اوول میں آخری میچ کی نشاندہی کر رہا تھا۔ کچھ مداحوں نے اسے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کے مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔

ویرات کوہلی، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 70 سے زائد بین الاقوامی سنچریاں اسکور کی ہیں، اس وقت بھارت کے لیے محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی آخری اننگز کھیل رہے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں ان کا یہ منظر ممکنہ طور پر بھارتی کرکٹ کے ایک سنہری دور کے اختتام کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور