چاغی میں طلبہ کے لیے مفت درسی کتابوں کی اسمگلنگ، انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقہ چاغی میں لیویز نے کوئٹہ کی طرف جانے والے ٹرک پر چھاپہ مار کر درسی کتب کی 19 بوریاں برآمد  کرکے، اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بوریاں برآمد کر کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق دالبندین میں لیویز نے ایک ٹرک پر چھاپہ مارا تو اس میں اسکریپ کے نیچے چھپائی گئی درسی کتب کی 19 بوریاں برآمد کر لیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ درسی کتب دالبندین سے کوئٹہ لے جائی جارہی تھیں۔ برآمد کی گئی کتب محکمہ تعلیم کی ہیں جو رواں سال طالب علموں کو مفت دینے کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔

حسین جان بلوچ کے مطابق کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور سمیت 3افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

’کمیٹی کو ایک روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔‘

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے ردی کے گودام سے 600 کلو درسی کتب 20 روپے کلو کے حساب سے خریدی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت