بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔
ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔

اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس کے علاوہ ارجن کپور ملائکہ کے والد کے انتقال کے دوران بھی ان کے ساتھ موجود تھے، جو ان کے تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارباز خان کے گھر بیٹی کی پیدائش پر سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا کا جذباتی بیان
حال ہی میں ایک انٹرویو میں، ملائکہ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں عوامی پلیٹ فارم پر بات نہیں کروں گی اور جو کچھ ارجن نے کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کی مرضی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’یہ اچھا ہے کہ آپ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی پوری شناخت چھوڑ دیں اور کسی اور کی لے لیں۔ جیسا کہ آپ کسی اور کا آخری نام بھی لے رہے ہیں، کم از کم ہر فرد کو اپنی خودمختاری اور مالی خودداری کا حق حاصل ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بریک اپ، سچ کیا ہے؟
ملائکہ نے میڈیا کی تنقید اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے خود کو اس منفی پن سے بچانے اور مضبوط رہنے کا طریقہ نکالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید اور منفی تبصروں کو نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے تاکہ زندگی کی مثبت چیزوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔














