ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بریک اپ، سچ کیا ہے؟

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ ادکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی ایک سال سے زیرِ گردش علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے آخر کار سچ سامنے آگیا، دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر کی تصدیق مختلف ذرائع نے کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔ پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ان کے رشتے کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اس معاملے کو مہذب انداز میں ڈیل کریں گے۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کا خاص مقام رہے گا، دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس معاملے پر تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے خاموشی اختیار کریں گے اور کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دونوں کے درمیان راہیں جدا کرنے کاہرگز مقصد یہ نہیں کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، وہ تاحال ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمت بنے رہیں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی میڈیا چینلز اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ان جذباتی لمحات کو پُرسکون انداز میں گزارنے دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں