40 ہزار سکوں سے خریدی گئی اسکوٹی، باپ نے بیٹی کے خواب کو حقیقت بنا دیا

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔

مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا

6 ماہ کی محنت اور صبر کے بعد انہوں نے تقریباً 40 ہزار روپے کے سکے جمع کیے۔ یہ رقم ایک بوری میں ڈال کر وہ ہونڈا کے مقامی شو روم پہنچ گئے۔ شو روم کے عملے نے جب ان کی کہانی سنی تو سب حیرت اور احترام سے بھر گئے۔

شو روم ڈائریکٹر آنند گپتا نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بات رقم کی نہیں، بلکہ محنت اور خلوصِ نیت کی ہے۔ ایسے باپ کی خدمت ہمارے لیے فخر کی بات ہے جس کی لگن سب کے لیے مثال ہے۔

شو روم کے عملے نے بجرنگ رام کو چائے پیش کی، سکوں کی گنتی شروع کی، اور باقی رقم کے لیے قرض کی سہولت فراہم کی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں نئی ہونڈا ایکٹیوا کی چابیاں تھما دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل

بیٹی چمپا نے خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ یہ صرف ایک اسکوٹی نہیں، بلکہ میرے والد کی محبت اور قربانی کی علامت ہے۔

جب وہ شو روم سے نکلے تو وہاں موجود تمام لوگوں اور عملے نے تالیاں بجا کر ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ خریداری کے لیے نہیں، بلکہ اس جذبے کے لیے جو ایک باپ نے اپنی بیٹی کے خواب کے لیے دکھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ