’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی موت کا ڈراما رچادیا

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔

موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔

جب جلوس شمشان گھاٹ پہنچا تو موہن لال نے سب کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب وہ خود اپنی ’ارتھی‘ سے اٹھ کر بیٹھ گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ تمام کارروائی ایک سوچا سمجھا عمل تھا، جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ان کے جانے پر کون ان کی قدر کرتا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی ارتھی کو علامتی طور پر نذرِ آتش کیا اور پس منظر میں مشہور گانا ’چل اُڑ جا رے پنچھی، اب دیس ہوا بیگانہ‘ بجایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل

موہن لال نے اس موقع پر کہا کہ ان کے گاؤں میں برسات کے موسم میں آخری رسومات کی ادائیگی میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس کے پیش نظر انہوں نے ایک باقاعدہ شمشان گھاٹ ’مکتی دھام‘تعمیر کروایا ہے۔ اپنی فرضی آخری رسومات اسی مکتی دھام کے افتتاح کے طور پر منعقد کی گئیں تاکہ عوام کی شرکت اور جذبات کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

موہن لال کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ دوسروں کی خدمت رہا ہے۔ آج میں نے دیکھا کہ لوگ واقعی میری قدر کرتے ہیں اس سے زیادہ خوشی میرے لیے کیا ہو سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر موہن لال نے تمام شرکاء کے لیے دعوت کا اہتمام بھی کیا، جس میں گاؤں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی پر رات میں ناگن بننے کا الزام، حاملہ خاتون نے شوہر کے الزامات پر کیا ردعمل دیا؟

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گیا ہے، جہاں بعض صارفین نے اسے ایک جذباتی تجربہ قرار دیا، جبکہ کچھ افراد نے اس اقدام کو سابق فوجی افسر کے شایانِ شان نہ سمجھا۔ ایک صارف نے بیلجیئم کے ایک مشہور واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جون 2023 میں ایک ٹک ٹاکر نے بھی اسی نوعیت کا تجربہ کیا تھا تاکہ اپنے رشتہ داروں کی محبت کا امتحان لے سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے