خود کو گولی مارنے والے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی عدیل اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت
پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی
اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔














