جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال سے متعلق 5 قانونی سوالات
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرآگیا ہے، وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کی پہلی تاریخ جمعے کے روز 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔
جمادی الاول کا نام عربی لفظ ’جمادی‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی خشک یا بنجر کے ہیں، جو قبل از اسلام عرب کے خشک موسم کی عکاسی کرتا ہے۔ ’الاول‘ کا مطلب ہے پہلا، جس سے اسے دوسرے مہینے ’جمادی الثانی‘ سے ممتاز کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کے لیے دم پخت ، تنقید کے بعد ٹینڈر منسوخ
اگرچہ جمادی الاول 4 حرمت والے مہینوں میں شامل نہیں، تاہم اس مہینے کی تاریخی اور روحانی اہمیت مسلمہ ہے۔ ابتدائی اسلامی تاریخ کے کئی اہم واقعات، جیسے بعض غزوات، ہجرتیں اور اہم شخصیات کی پیدائش یا وفات اسی مہینے میں وقوع پذیر ہوئیں۔
دنیا بھر کے مسلمان اس مہینے کو عبادت، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور نفلی روزوں کے ذریعے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیر اور جمعرات کے روزے رکھنے کی سنت کو بھی اسی روح کے ساتھ اپنایا جاتا ہے، تاکہ یہ مہینہ غور و فکر، تقویٰ اور روحانی تازگی کا ذریعہ بن سکے۔














