بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔














