متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لاٹری انعام، 100 ملین درہم کے جیتنے والے خوش نصیب شخص کے پہلے جذباتی ردِعمل پر مشتمل آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا امیر ترین ہندوستانی مسلمان کون؟
یو اے ای لاٹری نے جمعرات کی شب اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ آڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ لمحہ سنا جا سکتا ہے جب خوش قسمت رہائشی کو معلوم ہوا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔
خوش نصیب کی پہلی کال
ویڈیو میں ایک مختصر مگر پُرجوش گفتگو سنی جا سکتی ہے۔ لاٹری کے نمائندے شاہ نے جب جیتنے والے کو فون کر کے بتایا کہ ’آپ ہمارے 100 ملین درہم جیک پاٹ کے خوش نصیب فاتح ہیں‘، تو دوسری جانب سے صرف ایک چیخ سنائی دی ۔۔۔ ’اوہ مائی گاڈ!‘۔
AED 100 MILLION GRAND PRIZE HAS BEEN WON! 🎉
Tonight’s Lucky Day Draw #251018 crowned our very first AED 100 Million winner.
Congratulations to the Grand Prize winner — and to all our other winners!
See the full results now on our website.
Next draw: November 1, 2025.… pic.twitter.com/cBPsdfMUZF— The UAE Lottery (@theuaelottery) October 18, 2025
یہ سادہ مگر فطری ردِعمل سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ’اس کی آواز سن کر ہی جوش چڑھ گیا‘۔
مکمل شناخت جلد متوقع
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای لاٹری آئندہ ہفتے کے آغاز میں فاتح کی مکمل شناخت اور تفصیلات ظاہر کرے گی۔
لاٹری کی ویب سائٹ نے پہلے ہی ایک اشارہ دیا تھا جس میں جیتنے والے کا جزوی نام Anilkum ظاہر کیا گیا تھا، جو لاٹری کے پرائیویسی اصولوں کے مطابق ہے۔
قیاس آرائیاں اور جوش
جزوی نام سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ متعدد صارفین نے اندازہ لگایا کہ فاتح شاید بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک مقیم شہری ہے، کیونکہ “انیل: نام اس خطے میں عام ہے۔

یو اے ای میں کیرالہ کے ایک ملین سے زائد شہری مقیم ہیں، جس نے اس جیت کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
تاریخی لمحہ
یہ ریکارڈ ساز انعام 18 اکتوبر کو ہونے والے 23ویں لکی ڈرا میں جیتا گیا۔
یو اے ای لاٹری نے اپنے بیان میں اس موقع کو ملک کے تفریحی اور گیمنگ منظرنامے کا تاریخی لمحہ قرار دیا۔
تصدیق کے عمل کے بعد اب فاتح کی شناخت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، جو رواں سال کے سب سے بڑے انعام کا حتمی مرحلہ ہوگا۔













