پی سی بی بمقابلہ علی ترین، سوشل میڈیا پر لوگ کس کا ساتھ دے رہے ہیں؟

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس پھاڑ کر کہا کہ اگر کسی کو یہ توقع ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ خاموش ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی ترین کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے علی ترین کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے تھا، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ علی ترین نے اس معاملے میں غیر مناسب رویہ اختیار کیا ہے۔

جمیل فاروقی نے لکھا کہ علی ترین نے حسین ترین انداز میں بدترین بد انتظامی کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ بہترین ردعمل بھی دیا ہے۔

احمد جنجوعہ نے لکھا کہ علی ترین نے 4 منٹ کی ویڈیو میں وہ کر دیا جو جنرل توقیر ضیاء، ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی کئی سالوں نہ کر سکے۔

ارفع فیروز نے لکھا کہ علی ترین نے پاکستان سُپرلیگ پر تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ لیگ کی گرتی مقبولیت پر پریشانی کا اظہار کیاہے۔ علی ترین کو لیگل نوٹس بھیجنے اور دھمکیاں دینے کی بجائے پی ایس ایل انتظامیہ کو تنزلی کا شکار لیگ کو بچانے اور فرنچائزز کےتحفظات کو حل کرنے کا سوچنا چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ علی ترین کا موقف بے شک ٹھیک ہی کیوں نا ہو لیکن یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

رانا شازب کو مطابق علی ترین کا موقف درست سہی لیکن طریقہ کار درست نہیں ہے، دُنیا میں کہیں کارپوریٹ سیکٹر میں کوئی بھی سٹیک ہولڈر ایسےکھلے عام میڈیا پر آ کر کارپوریشن کی برائیاں نہیں بتا سکتا اِس سے کارپوریشن کی ریپوٹیشن خراب ہوتی ہےجو بھی معاملات ہوں بند کمروں میں ڈسکس ہونےچاہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نوٹس درست ہے۔

حیدر نقوی نے سوال اٹھایا کہ علی ترین کو پھر یہ بھی ضرور بتانا چاہیے کہ ملتان سلطان جو کہ 10 سال کے لیے ایک دوسرے گروپ کو 2017 میں دی گئ تھی پھر عمران خان کی حکومت میں دوسرے ہی سال اُس گروپ سے ملتان سلطان لے کر جہانگیر ترین کو کس طرح دی گئ ۔ جس لیگ کی بنیاد ہی سازشوں سے شروع ہوئی ہو وہ پھر اسی طرح کے مسائل کا شکار ہوگی ۔

عمران ریاض خان نے کہا کہ یہ قانونی نوٹس کا بہترین جواب ہے۔

کئی صارفین نے علی ترین کے اسٹائل کو سابق وزیراعظم عمران خان جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے علی خان ترین کے بولنے کا اسٹائل کچھ جانا پہچانا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ علی ترین میں عمران خان کی روح کہاں سے آگئی ؟ وہی انداز ،وہی لہجہ وہی الفاظ۔

صبیح کاظمی نے لکھا کہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین تو عمران خان والے اسٹائل میں بات کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟