ہر ہفتے پیزا کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوراک میں پیزہ کا باقاعدگی سے استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔اس میں موجود پروسس شدہ گوشت اور چیز کا زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

پیزہ جنک فوڈ ہےاور اسے ہر فرد شوق سے کھاتا ہے۔پیزہ کھانا مسئلہ نہیں لیکن اس کا زیادہ اور باقاعدہ استعمال مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ آپ اسے گھر میں خود تیار کریں۔

دل کی بیماریوں کا خطرہ

پیزہ میں پروسس شدہ گوشت اور چیز کے استعمال کی وجہ سے اس میں چکنائی زیادہ ہو جاتی ہے۔جو کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہے۔

پیزا کے 3سے 4 یا اس سے زیادہ سلائسزکے مستقل بنیادوں پر کھانے سے صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

وزن میں تیزی سےاضافہ

سادہ چیز پیزے کے ایک ٹکڑے میں تقریباً400کیلوریز ہوتی ہیں۔پیزا کے 2یا3سلائسز بھی کھانے سے آپ کی خوراک میں 800سے 1200کیلوریز شامل ہو جاتی ہیں۔

ایک شخص کو ایک دن میں 2000کیلوریز استعمال کرنی چاہیےاسی لیے پیزا کے چند سلائسزآپ کی یومیہ کیلوریز کی مقدار کو40سے60فیصد تک لے جائیں گے۔

پیزہ کے ساتھ دیگر کھانوں کے استعمال سےجسم میں کیلوریز کی مقدار میں مزید اضافہ ہو گا اورکیلوریز کا زیادہ استعمال وزن میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتا ہے۔

کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

زیادہ چکنائی والے پروسس شدہ گوشت اور سوسجز کو پیزہ پر ٹاپنگز کے طور پر باقاعدگی سے استعمال کرنا کینسر کی بعض اقسام جیسے آنتوں اور پیٹ کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پیزہ کھانا مسئلہ نہیں بلکہ اس کا زیادہ استعمال مسئلہ ہے

اگر آپ پیزہ کے شوقین ہیں اور زیادہ کھانے کے عادی ہیں اور اس سے صحت پر ہونے والے اثرات سے بھی محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے گھر پر تیار کریں۔

گھر میں بنائے جانے والے پیزہ میں آپ کم چیز کا استعمال کر سکتے ہیں اور میدہ کی بجائے آپ صحت بخش غذائی اجزا سے پیزہ تیار کر سکتے ہیں جیسا کہ گندم کیونکہ میدہ ہمارے ہاضمے اور میٹابولزم کو سست کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp