امریکی ریاست مشی گن میں آتشزدگی کی ایک حیران کن وجہ سامنے آئی ہے.
این آربر فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائر فائٹرز کو آئس لینڈ ڈرائیو پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں دیواروں کے اندر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آگ کا سبب کچن کے ایگزاسٹ فین کے اندر بنائے گئے پرندے کا گھونسلا تھا۔
View this post on Instagram
محکمہ فائر کے بیان میں بتایا گیا کہ وقت کے ساتھ گھونسلے کا مواد اور جمع شدہ چکنائی گرم ہو کر آگ پکڑ گئی۔ فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی سے نقصان محدود رہا۔
محکمہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایگزاسٹ فین سے غیر معمولی آوازیں آئیں یا ہوا کی روانی میں مسئلہ محسوس ہو تو فوری معائنہ کرائیں، اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ ایگزاسٹ آؤٹ لیٹس پر کور نصب ہوں تاکہ پرندے اندر نہ جا سکیں۔














