لندن میں قائم اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے صدر ملک عامر کابل نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب صدیوں کی قربانیوں سے ایک نئی صبح طلوع ہوئی، ایک ایسی صبح جو کشمیریوں کے لہو سے روشن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر کابل نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کا ظلم ڈھایا مگر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی کبھی کر پائے گا۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہم ہر قیمت پر آزادی حاصل کریں گے اور پاکستان سے الحاق کے ذریعے اپنے شہدا کے مشن کو مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تاسیسِ آزاد کشمیر، آزادی، قربانی اور استقامت کی علامت
ملک عامر کابل نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
انہوں نے یومِ تاسیس کے موقع پر ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔














