تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

 اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے تھائی بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام تھائی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کوئین مدر سِری کیت کی خدمات، وقار اور انسانیت کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تھائی لینڈ کی ملکہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملکہ سری کِٹ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگ کورن، شاہی خاندان اور تھائی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم تھاکسن شناواترا کو ایک سال قید کی سزا سنادی

وزیراعظم نے کہا کہ اس قومی سوگ کے موقع پر پاکستان کے عوام تھائی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ نے جنگِ عظیم کے بعد کے دور میں شاہی خاندان کو نئی شان و شوکت اور وقار بخشا اور جو بعد ازاں کبھی کبھار ملکی سیاست میں بھی متحرک رہیں۔

تھائی شاہی محل کے مطابق ملکہ سری کٹ 2012 میں فالج کے باعث عوامی نگاہوں سے اوجھل ہوگئی تھیں۔ وہ 2019 سے مختلف بیماریوں کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور 17 اکتوبر کو خون میں انفیکشن کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد وہ جمعے کی شب انتقال کر گئیں۔

شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شاہی خاندان اور دربار کے اراکین کے لیے ایک سال کا سوگ منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’ فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے ملکہ والدہ کے انتقال کے باعث اپنی ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ کی شرکت منسوخ کردی ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شاہی جنازے کے انتظامات پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں