وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے ایئر پنجاب کے فیز1 کے لیے کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ایئرلائن کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور لاہور سے اسلام آباد کو ایئر پنجاب کے پہلے فلائٹ روٹ کے طور پر شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔













