اداکاری کٹھن، پیچیدہ اور صبر آزما کام ہے، فیصل قریشی کے نوجوان فنکاروں کو اہم مشورے

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اداکاری کی دنیا باہر سے جتنی چمکدار دکھائی دیتی ہے، اندر سے اتنی ہی کٹھن، پیچیدہ اور صبر آزما ہے۔

’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے اپنے فنی سفر، ناکامیوں، سیکھنے کے مراحل اور کامیابی کے بعد کے دباؤ پر کھل کر بات کی۔

’شروع میں سب آسان لگا، پھر حقیقت نے جھنجھوڑا‘

انہوں نے کہاکہ یہ چکا چوند پہلے تو بہت آسان لگتی تھی، لیکن جب ریئلٹی چیک ملا تو پتا چلا کہ نہیں، یہ دنیا ذرا مشکل ہے۔ کافی کچھ کرنا پڑتا ہے۔ بھاگ دوڑ، محنت، قربانی۔

’بچپن سے انڈسٹری سے جڑے اور ایک طویل عرصہ اچھا نہیں بھی رہا، لیکن ہمت نہیں ہاری۔ پھر اللہ تعالیٰ نے نوازا۔ چیزیں چلنا شروع ہوئیں، لوگوں نے پسند کرنا شروع کیا، اور تب جا کر میں نظر آنا شروع ہوا جو میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔‘

’کامیابی کے بعد اصل امتحان شروع ہوتا ہے‘

فیصل قریشی کے مطابق ایوارڈ مل جانا یا کسی فلم یا ڈرامے کی کامیابی حاصل کر لینا سب کچھ نہیں ہوتا۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ اس کامیابی کو کیسے لے کر چلتے ہیں۔ جب لوگوں کی امیدیں آپ سے جُڑ جاتی ہیں، تو ایک دباؤ آتا ہے۔ پھر ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا پڑتا ہے۔

’میں سمجھتا تھا میں ہیرو نہیں بن سکتا‘

فلم انڈسٹری سے مایوسی کے بعد جب فیصل قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کیا، تو ان کے دل میں شکوک تھے۔ ’مجھے لگتا تھا میں ہیرو نہیں بن سکتا۔ لیکن پھر میری نظر پاکستان کے ان عظیم اداکاروں (طلعت حسین، محمد قوی خان، فردوس جمال، عابد علی، شفیع محمد) پر پڑی جنہیں میں بچپن سے فالو کرتا آیا ہوں۔‘

’ماسٹر کلاس کا ماضی اور حال‘

فیصل قریشی بتاتے ہیں کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور کچھ سیکھنے کے لیے نوجوان سوشل پلیٹ فارم پر باآسانی ماسٹر کلاس کا انتخاب کرلیتے ہیں، ہمارے وقت میں ان سینیئرز کا کام ہی ہماری ماسٹر کلاس تھی۔

’ان کے ساتھ بیٹھنا، ان سے بات کرنا، ان کو دیکھنا یہی اصل تربیت تھی۔ میں نے خود لیجنڈز کے ڈرامے 20،20 بار دیکھے۔ ان کی لائنوں کی ادائیگی، کردار کی اپروچ، سب کچھ سیکھا اور آج بھی کہیں پھنس جاتا ہوں تو نعمان اعجاز جیسے سینیئرز سے مشورہ لیتا ہوں۔‘

’سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا‘

فیصل قریشی کا ماننا ہے کہ اداکاری کا کوئی مخصوص فارمولا نہیں ہوتا، یہ سب آپ کے اندر ہوتا ہے، جسے وقت اور تجربہ پالش کرتا ہے۔

’نوجوان اداکاروں کے لیے پیغام‘

فیصل قریشی نوجوان فنکاروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ صرف شہرت کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ فن کو سمجھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟