وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کے دورے پر ریاض جائیں گے۔

وہ وہاں منعقد ہونے والی نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس (FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر وزرا بھی شامل ہوں گے۔

اس عالمی سطح کی کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ رواں برس کا موضوع ہے ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘۔

اجلاس میں جدت، پائیداری، اقتصادی شمولیت اور عالمی جغرافیائی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت، پائیدار ترقی کے منصوبوں اور عالمی شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ دورہ پاکستان کے اقتصادی سفارت کاری کے عزم اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و پائیدار ترقی کے میدانوں میں اس کی حکمتِ عملی کو نمایاں کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟