ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اعلان کیا ہے کہ بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، اور وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہاکہ مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ محمد حارث کو کافی مواقع دیے گئے، لیکن وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، البتہ وہ کم عمر ہیں اور مزید نکھار کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شاندار انداز میں کم بیک کریں گے۔

مائیک ہیسن کے مطابق عثمان خان اسپنرز کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی20 سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا موقع تھا، جو ضائع کردیا گیا، کئی پہلوؤں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، انہیں ملکی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے واپس بھیج دیا گیا ہے، جبکہ عثمان طارق کو ایک باصلاحیت اسپن بولر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور آئندہ سہ ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان بدستور ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مزید محنت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم کو ٹی20 فارمیٹ سے باہر کر دیا گیا تھا، اور وہ ایشیا کپ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی