بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے معروف ارب پتی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے انہیں 5 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم مالیت کا قیمتی لباس تحفے میں دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے سوال نہیں کیا، لیکن میں خود بتا رہی ہوں کہ میں نے5 لاکھ درہم مالیت کا لباس پہنا ہے اور گلے میں اصلی سونے کا ہار پہنا ہوا ہے جو سانپ کی شکل کا ہے اور اس کی قیمت 5 ملین ہے۔
Bollywood star Rakhi Sawant says Elon Musk gifted her dress worth 500000 UAE Dhirems @elonmusk pic.twitter.com/DTsdYvB0Ed
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 26, 2025
صحافیوں کی جانب سے جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ لباس انہیں کس نے اسپانسر کیا، تو راکھی ساونت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ مجھے میرے بھائی ایلون مسک، جو ’ایکس‘ کے مالک ہیں، نے تحفے میں دیا ہے۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ تاہم، ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔













