2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔

بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئی

سال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔
آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت سلامتی، شفافیت اور اخلاقی معیار جیسے بنیادی تقاضوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

اندور میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی (23 اکتوبر 2025)

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران اندور میں 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی شرمناک زیادتی نے بھارت کے کھیلوں کے نظام میں اخلاقی اور حفاظتی بحران کو بے نقاب کر دیا۔
ایک میزبان ملک کے طور پر بھارت کا یہ فریضہ تھا کہ وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے، مگر یہ واقعہ بھارت کی ساکھ پر ایک ناقابلِ مٹ داغ بن گیا۔

عقیل خان، آزاد گھومتا ہوا خطرناک مجرم

ملزم عقیل خان گزشتہ 10 سال سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہے، جس پر جنسی زیادتی، ڈکیتی، تشدد اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔
اس کے باوجود اس کا آزادانہ گھومنا بھارت کے عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے نظام کی بدترین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف غیر ملکی ایتھلیٹس کے اعتماد کی توہین ہے بلکہ خواتین کے تحفظ سے متعلق بھارت کے کھوکھلے دعوؤں کا بھانڈا بھی پھوڑ دیتا ہے۔

نئی دہلی میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، آوارہ کتوں کے نرغے میں

عالمی سطح کے اس ایونٹ میں غیر ملکی کوچز اور آفیشلز پر بار بار آوارہ کتوں کے حملے بھارت کی ناقص تیاریوں اور انتظامی ناکامیوں کی علامت بنے۔
پہلے سے موجود شکایات اور وارننگز کے باوجود مؤثر اقدامات نہ کرنا بھارت کے غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتا ہے، جس نے دنیا بھر کے سامنے اسے شرمندہ کر دیا۔

نیشنل گیمز 2025: میچ فکسنگ اور بدعنوانی کی نئی داستان

نیشنل گیمز کے دوران تائیکوانڈو کے مختلف وزن کے مقابلوں میں میچ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کی کرپشن اور اندرونی ملی بھگت کو بے نقاب کر دیا۔

یہ اسکینڈل ثابت کرتا ہے کہ کھیل بھارت میں اب کھیل نہیں رہے بلکہ سیاسی وفاداریوں، اقرباپروری اور مالی مفادات کا میدان بن چکے ہیں۔

کھیلوں پر سیاست اور فرقہ واریت کا سایہ

ایشیا کپ 2025 کے دوران سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات نے کھیلوں کی روح کو مسخ کر دیا۔
کھلاڑیوں کے مصافحے سے انکار، ٹرافی کی تقسیم پر تنازعات، اور سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات نے بھارتی کھیلوں کے ماحول کو زہر آلود کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی کھلاڑی مشکل میں، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا

اب کھیل میدانوں سے نکل کر سیاسی اسٹیج پر جا پہنچے ہیں، جہاں نفرت اور تقسیم نے اسپورٹس مین شپ کو نگل لیا ہے۔

بھارت کے نظام کی مجموعی ناکامی، ایک خطرناک تصویر

یہ تمام واقعات بھارت کے نظامِ حکمرانی، انصاف، اور عوامی تحفظ میں موجود گہرے زوال کو ظاہر کرتے ہیں۔
دنیا کے سامنے بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ابھرتا ہوا اسپورٹس پاور ہاؤس ہے، مگر حقیقت میں اس کے میدان بدعنوانی، بدنظمی، اور اخلاقی گراوٹ کے نمونے بن چکے ہیں۔

بھارت عالمی طاقت بننے کے خواب دیکھتا ہے، مگر وہ اپنے ہی میدانوں میں کھلاڑیوں کی عزت، حفاظت، اور انصاف کا معیار قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
دنیا اب بھارت کو ایک غیر محفوظ، غیر اخلاقی، اور غیر ذمہ دار میزبان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں قانون کمزور، انصاف سست، اور اخلاقیات ناپید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

سال 2025 کی یہ شرمناک سلسلہ وار ناکامیاں بھارت کے لیے ایک کھلی وارننگ ہیں۔
اگر اس نے فوری طور پر اپنے عدالتی، حفاظتی، اور اسپورٹس انتظامی نظام میں اصلاحات نہ کیں تو وہ نہ صرف عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو دے گا بلکہ مستقبل میں کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کے حق سے بھی محروم ہو جائے گا۔

یہ واقعات بھارت کے لیے ایک آئینہ ہیں، جس میں وہ اپنی اخلاقی تباہی، ادارہ جاتی بربادی، اور انسانی اقدار کی پامالی کو صاف دیکھ سکتا ہے۔
اگر بھارت نے فوری اصلاح نہ کی تو دنیا اس کے کھیلوں کے میدانوں کو نہیں، بلکہ اس کی بدنامی کی داستانوں کو یاد رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں

’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟

پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ رہا ہے

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی