جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک ڈرائیور کو پیدائش کے وقت غلطی سے دوسرے بچے سے بدل دیے جانے کے 60 سال بعد اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر (قریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاوضہ مل گیا۔
1953 میں پیدا ہونے والا یہ شخص ساری زندگی غربت میں گزار بیٹھا، جبکہ اس کی اصل فیملی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ حقیقت 2009 میں اس وقت سامنے آئی جب خاندانی تنازعات کے دوران کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ اپنے والدین کا حیاتیاتی بیٹا نہیں۔
مزید پڑھیں: سائبر نائف سے تاریخی کامیابی: پاکستانی ڈاکٹروں نے جاپان کا ریکارڈ توڑ دیا
عدالت نے قرار دیا کہ اسے ایک خوشحال زندگی سے محروم کیا گیا، اور انصاف کے تقاضے کے طور پر معاوضہ دیا جائے۔ یہ کہانی سچائی اور انصاف کی ایک انوکھی مثال ہے، دیر سے مگر بالآخر زندگی نے اس سے اس کا حق واپس دلا دیا۔














