اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھی ہے۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں سال 5 مئی کو شرح سود ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے
اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔














